فلیش میں اُردو لکھنے کا واحد مفت سافٹ ویئر

 ایڈوبی فلیش دائیں سے بائیں لکھے جانے والے یونی کوڈ فونٹس کو سپورٹ نہیں کرتا۔ جس کی وجہ سے ہمیں ان پیج سے اُردو ٹیکسٹ فلیش میں امپورٹ کرنا پڑتا ہے۔ ان پیج کا ٹیکسٹ فلیش میں بطور شکل  درآمد ہوتا ہے۔ جس کی وجہ سے فلیش کی فائل کا سائز کافی بڑھ جاتا ہے۔ کچھ اُردو سافٹ وئیرز موجود ہیں جن کا ٹیکسٹ فلیش میں بطور ٹیکسٹ امپورٹ ہوتے ہیں مگر وہ مفت دستیاب نہیں ہیں۔ 



اُردو نگار

مگر ایک سافٹ ویئر ایسا بھی ہے جو ناصرف یہ کہ فلیش میں اُردو ٹیکسٹ بطور ٹیکسٹ ہی امپورٹ کرنے کی سہولت دیتا ہے۔ بلکہ یہ مفت بھی دستیاب ہے۔ اس سافٹ وئیر کا نام ہے اُردو نگار!

جی ہاں!۔۔۔ ۔۔میں جانتا ہوں کہ یہ سافٹ ویئر نیا نہیں ہے۔ مگر یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ بہت کم لوگ اس کا استعمال فلیش میں کرنے سے واقف ہیں۔

سافٹ وئیر کا حصول

اس سافٹ ویئر کے خالق ’’نسیم امجد‘‘ صاحب ہیں۔ جن کے بارے میں آپ ان کی ذاتی ویب سائٹ پر مزید جان سکتے ہیں۔ ان کی ویب سائٹ سے اُردو نگار ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔ اگر کسی وجہ سے وہاں سے ڈاؤن لوڈنگ ممکن نہ ہو سکے تو یہاں سے بھی اردو نگار ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے

فلیش میں اُردو نگار کی مدد سے ٹیکسٹ اینٹر کرنا 

اس کا طریقہ استعمال تو آپ اس سافٹ وئیرکی ہیلپ سے ہی سیکھ لیں گے۔ میرے اس دھاگے کا مقصد تو فلیش میں اس کا استعمال ہے لہٰذا اس کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں



 اُردو نگار میں ٹیکسٹ ٹائپ کریں۔(افسوس یہ سافٹ وئیر ء والے الفاظ درست ٹائپ نہیں کر پاتا۔ یا اگر کر سکتا ہے تو مجھے اس کا علم نہیں۔ براہِ مہربانی آپ میں سے کوئی حمزا (ء) کا استعمال اُردو نگار میں جانتا ہے تو ضرور بتائے!)


اب ٹیکسٹ کلپ بورڈ میں کاپی کر لیں۔ 
Ctrl+C

 اب فلیش پروگرام کھولیں اور ٹیکسٹ ٹول منتخب کریں۔

 اسٹیج یا ڈاکیومنٹ میں کہیں بھی ٹیکسٹ ٹول کی مدد سے ایک بار کلک کریں اور پیسٹ کر دیں۔
Ctrl+V

 لیجئے اُردو ٹیکسٹ کامیابی کے ساتھ فلیش میں امپورٹ ہو گیا ہے اور ہاں یہ واقعی ٹیکسٹ ہی ہے اور ان پیج کی طرح آپ کی فلیش مووی کو بھاری بھی نہیں کرے گا!




اُمید ہے آپ کو اس سافٹ وئیر کا تعارف ایک نئے پہلو کے ساتھ پسند آیا ہوگا
٭۔ ۔ ۔ ٭

<<< پچھلا صفحہ اگلا صفحہ >>>

فلیش میں اُردو لکھنے کا واحد مفت سافٹ ویئر پہ 2 تبصرے ہو چکے ہیں

  1. بڑی بات بتائی ہے جی
    لیکن یہ اردو نگار کیا میک میں کام کرتا ہے
    میں بھی چیک کرکے دیکھتا ہوں
    اگر کام کی مصروفیت میں بھول ناں گیا تو

    ReplyDelete
  2. نہیں میک میں تو کام نہیں کرتا، ورچوئل مشین کے ذریعے ضرور کام کر سکتا ہے۔

    ReplyDelete

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


کچھ میرے بارے میں

Powered by Blogger.