فلیش ویب ڈیزائننگ (تعارف)
آج سے ہم فلیش کے نئے کورس کا آغاز کر رہے ہیں۔ میرے ذہن میں ایک انتہائی زبردست آئیڈیا آیا!.... میں نے سوچا کہ فلیش کے ٹیوٹوریل پر ٹیوٹوریل لکھنے کے بجائے ایک جامع فلیش کو رس کا آغاز کیا جائے۔ جس میں فلیش کے تمام اہم اُصولوں اور اوپر بیان کردہ تمام اُمور کا احاطہ کیا جائے ۔
میرے خیال سے تو فلیش سافٹ ویئر ہی ایسا ہے کہ اس کی تمام جہتوں کو ایک کورس میں سمونا ناممکن نہیں تو مشکل ضرور ہے!....لہٰذا میں نے سوچا کہ کیوں نا ایک ”فلیش پروجیکٹ “ کا آغاز کیا جائے، جس میں کوشش کی جائے کہ زیادہ سے زیادہ فلیش کے تمام بنیادی اور اہم اُصولوں اور جہتوں کو شامل کیا جائے۔ اس سلسلے میں ”فلیش ویب ڈیزائننگ“ سے اچھا پروجیکٹ اور کوئی نہیں ہو سکتا تھا۔ کیوں کہ انٹرنیٹ استعمال کرنے والے تقریباََ ہر شخص کی خواہش ہوتی ہے کہ اس کی اپنی ایک ذاتی ویب سائٹ ہو جسے دوسرے لوگ دیکھ کر سراہیں اور تعریفوں کے پُل باندھیں۔
تو جناب یہ تھا اس کورس کا پس منظر اور شروع کرنے کی وجوہات !....اس کورس کے دوران انشاءاللہ میری پوری کوشش رہے گی کہ میں فلیش کے زیادہ سے زیادہ فنگشنز اور جہتوں کو اِس کورس میں شامل کروں۔ انشاءاللہ اس کورس سے نا صرف آپ فلیش کے بنیادی استعمال سے اچھی طرح آگاہ ہو جائیں گے بلکہ کورس کے درمیان بعض مرتبہ فلیش کے ایڈوانس
فنگشنز جیسے ایکشن اسکرپٹ سے بھی آپ کو متعارف کرایا جائے گا. انشاءاللہ
آپ اس ٹیوٹوریل کو نیچے دیے گئے ربط پر کلک کر کے گوگل ڈوکس میں دیکھ سکتے ہیں۔