آٹو ڈیسک مایا کی مفت ویڈیو ٹریننگ

اگر آپ حقیقی دنیا میں اسکلپچر آرٹ بنانے کے شوقین ہیں مگر اس کی مناسب تعلیم نہ ہونے کی وجہ سے ایسا آرٹ تخلیق کرنے سے محروم ہیں تو کمپیوٹر تھری ڈی گرافکس کی دنیا میں آپ اپنا یہ شوق بخوبی پورا کر سکتے ہیں۔ تھری ڈی ماحول میں بغیر کسی باقاعدہ تعلیم کے آپ اپنے تخیلاتی آرٹ کو حقیقت کا رنگ دے سکتے ہیں۔ یہ نہ صرف بہت آسان ہے بلکہ نہایت دلچسپ اور مزیدار بھی۔

  مایا سافٹ ویئر ہالی ووڈ کی اسپیشل اینی میٹڈ موویز میں بکثرت استعمال ہوتا ہے مگر اس کا یہ مطلب نہیں کہ یہ سافٹ ویئر بہت مشکل ہے۔ آپ بھی اسے سیکھ کر اپنی عاجزانہ ضروریات کو پورا کر سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر اپنی تعلیمی ضروریات کے لیے کسی چیز کا ورچوئل ماڈل بنا سکتے ہیں، کسی کارٹون کردار کا تھری ڈی ورژن تخلیق کر سکتے ہیں، اپنی کسی پسندیدہ شخصیت یا خود اپنے آپ کا ورچوئل ماڈل بنا سکتے ہیں یا محض بطور تفریح مختلف تین رخی اشیاء بنا کر دوسروں کو متاثر کر سکتے ہیں۔

   کارٹون اسمارٹ ویڈیو ٹریننگ کی دنیا کا ایک بڑا نام ہے۔ خود میں نے ان ویڈیو ٹریننگز کے ذریعے فلیش اینی میشن سے متعلق بہت کچھ سیکھا ہے۔ حال ہی میں جب اس ویب سائٹ کو وزٹ کیا تو معلوم ہوا کہ یہ ویب سائٹ تھری ڈی گرافکس کے مشہور سافٹ ویئر مایا کا تعارفی کورس اب مفت آفر کر رہی ہے۔ اس سنہری موقع سے فائدہ اٹھائیں اور فی الفور یہ ٹریننگ ویڈیو ڈاؤن لوڈ کر کے مایا سافٹ ویئر کو بھی استعمال کرنا سیکھ جائیں۔

مایا کا تعارفی کورس یہاں سے ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔

<<< پچھلا صفحہ اگلا صفحہ >>>

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


اپنی قیمتی رائے سے آگاہ کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

کچھ میرے بارے میں

Powered by Blogger.