اردو زبان میں ایچ ٹی ایم ایل کوئز بنائیں

اگر آپ اردو زبان میں ایچ ٹی ایم ایل بیسڈ کوئز بنانا چاہتے ہیں جنھیں آپ کسی بھی ویب سائٹ میں شامل بھی کر سکتے ہیں تو گرما گرم آلو کھائیں!۔۔۔ ۔۔ہنسیے مت!۔۔۔ ۔میں ہرگز مزاق نہیں کر رہا۔ ہاٹ پوٹیٹو (گرم آلو) نامی سافٹ ویئر کے ذریعے 5 مختلف قسم کے کوئز بنائے جا سکتے ہیں جس میں multiple-choice, short-answer, jumbled-sentence, crossword, matching/ordering and gap-fill exercises
شامل ہیں۔

اچھنبے کی بات یہ ہے کہ یہ مفت دستیاب ہے اور اس کا جاوا ورژن بھی موجود ہے یعنی آپ اسے لینکس یا میک میں بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ اور اس بھی زیادہ خوشی کی بات یہ ہے کہ یہ اردو یونیکوڈ کو بھی مکمل سپورٹ کرتا ہے۔
ہاٹ پوٹیٹو (گرم آلو) کا انٹرفیس جس میں پانچ اقسام کے کوئز بنانے کی سہولت ہے!
ہاٹ پوٹیٹو (گرم آلو) میں جمیل نوری نستعلیق فونٹ کا استعمال
اردو زبان میں ایک تجرباتی کوئز کا اسکرین شاٹ

تو دیر کس بات کی ہے دوستو!۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ابھی کے ابھی اس شاندار سافٹ ویئر کو اُتاریے اور اُردو زبان میں کوئز بنا کر اپنے دوستوں کا امتحان لیجئے۔

گرما گرم آلو یہاں سے اُتاریے۔۔۔۔

<<< پچھلا صفحہ اگلا صفحہ >>>

اردو زبان میں ایچ ٹی ایم ایل کوئز بنائیں پہ 3 تبصرے ہو چکے ہیں

  1. بالکل جناب یہ واقعی بہت زبردست اور کارآمد سافٹ ویئر ہے

    ReplyDelete
  2. مجھے اس میں نستعلیق فونٹ کیسے لکھا جائے گا اس کی سمجھ نہیں آ رہی

    ReplyDelete

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


کچھ میرے بارے میں

Powered by Blogger.