سلور لائٹ اور فلیش کا تقابل

سلورلائٹ کا اسکوپ
سلورلائٹ مائیکروسوفٹ کی جانب پیش کیا گیا سے فلیش کے مقابلے میں ویب پر آڈیو/ویڈیو میڈیا پیش کرنے کا پلیٹ فارم ہے۔

ویب پر فلیش اور سلور لائٹ کے تقابل کے لیے پوسٹ کیے گئے آرٹیکلز اور بلاگ پوسٹس سے وہی پرانا پیٹرن سامنے آتا ہے جس میں ہر ایک اپنے پسندیدہ ڈیویلپمنٹ پلیٹ فارم کی جارحانہ انداز میں حمایت کر رہا ہوتا ہے اور اس طرح کوئی نیوٹرل رائے سامنے آنا مشکل ہوجاتا ہے۔ فلیش اور سلورلائٹ میں ایک واضح فرق یہ تو ضرور ہے کہ فلیش گزشتہ کئی سالوں سے ویب پر اپنی جگہ اسٹیبلش کر چکا ہے۔ بلکہ مائیکروسوفٹ فلیش کو انٹرنیٹ ایکسپلورر کے ساتھ پیکج کرتی رہی ہے۔ اس اعتبار سے فلیش ایک میچیور پلیٹ فارم ہے جبکہ سلورلائٹ کو اپنی جگہ بنانے کے لیے خاصی جدوجہد کرنا ہوگی۔ دوسرے فلیش کی سپورٹ کئی آپریٹنگ سسٹمز بشمول لینکس پر موجود ہے جبکہ سلور لائٹ فی الوقت ونڈوز اور میک کے نئے ورژنز کے لیے پیش کیا گیا ہے۔ لیکن یہ فرق کسی بھی وقت ختم ہو سکتا ہے۔


مجھے سلور لائٹ میں ایک پوٹینشل نظر آیا ہے جو کہ فلیش کی سب سے بڑی خامی ہے، اور وہ ہے یونیکوڈ‌ کی سپورٹ۔ بدقسمتی سے میرے پاس اس وقت کوئی ایسا ٹول نہیں ہے جس سے میں‌ اس تھیسس کا ثبوت مہیا کر سکوں۔ لیکن اگر سلورلائٹ میں واقعی یونیکوڈ اور اوپن ٹائپ کی سپورٹ موجود ہے تو میرے حساب سے یہ اردو کے لیے ایک بریک تھرو ہوگا اور آنے والے کچھ ہی عرصے میں ویب پر اردو کی انٹریکٹو اپلیکیشنز ممکن ہو جائیں گی۔

سلور لائٹ‌ کو لینکس پر مونو کے تحت کم و بیش چلایا جاسکتا ہے لیکن مائیکرو سافٹ اس کو لینکس کے لیے جاری نہ کرکے اچھا نہیں کررہی۔ مقابلے کی اس فضا میں اب اڈوبی کو ہوش آرہا ہے اور یہ نہ صرف فلیش پلئیر لینکس کے لیے بروقت مہیا کررہے ہیں‌ بلکہ ڈویلپمنٹ‌ ٹولز بھی بخشے جارہے ہیں۔

ایکسپریشن بلینڈ  کے ذریعے سلور لائٹ میں ایک سادہ سی اینی میشن بنانے کا ٹیوٹوریل یہاں ملاحظہ فرمائیں۔۔۔

اس کے علاوہ اس ربط پر سلور لائٹ کے کئی مفید ٹیوٹوریلز بھی موجود ہیں۔۔۔

<<< پچھلا صفحہ اگلا صفحہ >>>

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


اپنی قیمتی رائے سے آگاہ کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

کچھ میرے بارے میں

Powered by Blogger.