ایڈوبی فلیش کا نام ایڈوبی اینی میٹ کر دیا گیا
پچھلے دو عشروں سے فلیش پروفیشنل ویب پر متحرک تصاویر یا اینی میشن بنانے کے لیے ایک اسٹینڈرڈ رہا ہے۔ ایچ ٹی ایل ایل 5 آنے کے بعد اب فلیش پلیئر کا استعمال آہستہ آہستہ ختم ہوتا جا رہا ہے یہی وجہ ہے کہ اب ایڈوبی اپنے اس 20 سال پرانے سافٹ ویئر کو نئے دور کے تقاضوں کے مطابق بنانے کے لیے خاصی جدوجہد کر رہا ہے یہی وجہ ہے کہ فلیش کے جدید ورژنز میں ایچ ٹی ایم ایل 5 کی سپورٹ بھی موجود ہوتی ہے۔
ایڈوبی کے مطابق آج کل زیادہ تر فلیش سے ایچ ٹی ایم ایل 5 کے لیے اینی میشن تخلیق کی جارہی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اب فلیش کا نام ترک کر کے اینی میٹ رکھا جا رہا ہے۔ نئے سال کی آمد کے ساتھ ہی ایڈوبی فلیش اب قصہ پارینہ بن جائے گا اور فلیش کا نام ایڈوبی اینی میٹ ہوگا۔
اس نئے سافٹ ویئر میں مندرجہ ذیل خوبیاں ہونگی:
1۔ ایڈوبی فوٹوشاپ کی طرح اب اینی میٹ (سابقہ فلیش) میں بھی برش دستیاب ہونگے مگر یہ فوٹوشاپ کے برعکس ویکٹر بیسڈ ہونگے۔
2۔ اینی میٹ کا اسٹیج یا کینوس 360 ڈگری تک گھمایا جا سکے گا ۔
3۔ ایڈوبی فوٹو اسٹاک اینی میٹ کے اندر دستیاب ہوگا جہاں سے آپ اپنی پسند کا آرٹ ورک براہ راست فلیش میں کاپی کر کے استعمال کر سکیں گے۔ تاہم یہ آپشن صرف رجسٹرڈ ایڈوبی صارفین کے لیے دستیاب ہوگا ، چوری کے سافٹ ویئر میں شاید یہ دستیاب نہ ہو۔
4۔ اینی میٹ کے ذریعے آپ کسی بھی پلیٹ فارم جیسے ویب، اینڈرائیڈ ، ایچ ڈی ویڈیو اور الٹرا ایچ ڈی ویڈیو کے لیے اپنی اینی میشن تخلیق کر سکیں گے۔
اس کے علاوہ بھی کئی مزید فیچرز اس نئے سافٹ ویئر میں موجود ہوں گے۔
مزید معلومات ایڈوبی بلاگ کے اس ربط پر دستیاب ہیں
مزید معلومات ایڈوبی بلاگ کے اس ربط پر دستیاب ہیں
چنانچہ مختصر یہ کہ ایڈوبی فلیش کا نام 2016 ء سے ایڈوبی اینی میٹ ہوگا! آئندہ اسے اسی نام سے پکارا جائے!
اعلان ختم ہوا!
منجانب
Adobe Systems Incorporated
#AdobeFlash
#AdobeAnimate