ایڈوبی فلیش کا نام ایڈوبی اینی میٹ کر دیا گیا
Tuesday, December 1, 2015 Shoaib Saeed Shobi Adobe, Adobe Animate, Adobe Flash 0
پچھلے دو عشروں سے فلیش پروفیشنل ویب پر متحرک تصاویر یا اینی میشن بنانے کے لیے ایک اسٹینڈرڈ رہا ہے۔ ایچ ٹی ایل ایل 5 آنے کے بعد اب فلیش پلیئر کا استعمال آہستہ آہستہ ختم ہوتا جا رہا ہے یہی وجہ ہے کہ اب ایڈوبی اپنے اس 20 سال پرانے سافٹ ویئر کو نئے دور کے تقاضوں کے مطابق بنانے کے لیے خاصی جدوجہد کر رہا ہے یہی وجہ ہے کہ فلیش کے جدید ورژنز میں ایچ ٹی ایم ایل 5 کی سپورٹ بھی موجود ہوتی ہے۔
ایڈوبی کے مطابق آج کل زیادہ تر فلیش سے ایچ ٹی ایم ایل 5 کے لیے اینی میشن تخلیق کی جارہی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اب فلیش کا نام ترک کر کے اینی میٹ رکھا جا رہا ہے۔ نئے سال کی آمد کے ساتھ ہی ایڈوبی فلیش اب قصہ پارینہ بن جائے گا اور فلیش کا نام ایڈوبی اینی میٹ ہوگا۔
اس نئے سافٹ ویئر میں مندرجہ ذیل خوبیاں ہونگی:
1۔ ایڈوبی فوٹوشاپ کی طرح اب اینی میٹ (سابقہ فلیش) میں بھی برش دستیاب ہونگے مگر یہ فوٹوشاپ کے برعکس ویکٹر بیسڈ ہونگے۔
2۔ اینی میٹ کا اسٹیج یا کینوس 360 ڈگری تک گھمایا جا سکے گا ۔
3۔ ایڈوبی فوٹو اسٹاک اینی میٹ کے اندر دستیاب ہوگا جہاں سے آپ اپنی پسند کا آرٹ ورک براہ راست فلیش میں کاپی کر کے استعمال کر سکیں گے۔ تاہم یہ آپشن صرف رجسٹرڈ ایڈوبی صارفین کے لیے دستیاب ہوگا ، چوری کے سافٹ ویئر میں شاید یہ دستیاب نہ ہو۔
4۔ اینی میٹ کے ذریعے آپ کسی بھی پلیٹ فارم جیسے ویب، اینڈرائیڈ ، ایچ ڈی ویڈیو اور الٹرا ایچ ڈی ویڈیو کے لیے اپنی اینی میشن تخلیق کر سکیں گے۔
اس کے علاوہ بھی کئی مزید فیچرز اس نئے سافٹ ویئر میں موجود ہوں گے۔
مزید معلومات ایڈوبی بلاگ کے اس ربط پر دستیاب ہیں
مزید معلومات ایڈوبی بلاگ کے اس ربط پر دستیاب ہیں
چنانچہ مختصر یہ کہ ایڈوبی فلیش کا نام 2016 ء سے ایڈوبی اینی میٹ ہوگا! آئندہ اسے اسی نام سے پکارا جائے!
اعلان ختم ہوا!
منجانب
Adobe Systems Incorporated
#AdobeFlash
#AdobeAnimate
جازا سے کارٹون بنانا سیکھیں
Monday, August 31, 2015 Shoaib Saeed Shobi 0
ایڈوبی فلیش پر آج کل مجھےکارٹون اینی میشن سیکھنے کا بہت شوق ہے اور میں زیادہ سے زیادہ کارٹون اینیمیشن سیکھنے کی کوشش کرتا رہتا ہوں۔
اسی کوشش کے دوران یوٹیوب پر ایک چینل دریافت کیا ہے جس کا نام ہے۔۔۔۔
اسی کوشش کے دوران یوٹیوب پر ایک چینل دریافت کیا ہے جس کا نام ہے۔۔۔۔
یہ ایک آسٹریلین نوجوان کا یوٹیوب چینل ہے جس میں وہ ویڈیو ٹیوٹوریلز کی مدد سے فلیش میں کارٹون بنانا سکھاتے ہیں۔ میں نے بہت سے ٹیوٹوریلز دیکھے ہیں مگر کارٹون اسمارٹ کے بعد اس نوجوان کے ٹیوٹوریلز سے بے حد متاثر ہوا ہوں۔ مجھ سے کئی لوگ کارٹون بنانا سکھانے کا کہتے ہیں حالانکہ میں ایک پروفیشنل اینیمیٹر نہیں ہوں اور خود کو اس کا اہل نہیں سمجھتا۔ ایک پروفیشنل اینی میٹر ہی بہتر طور پر آپ کو کارٹون اینی میشن سکھا سکتا ہے۔
اس یوٹیوب چینل کو آپ سبسکرائب کر کے بہترین اور پروفیشنل لیول پر کارٹون بنانا سیکھ سکتے ہیں۔
میرے اس بلاگ کے بور ٹیوٹوریلز سے آپ اتنا نہیں سیکھ سکتے جتنا ان ویڈیو ٹیوٹوریلز سے سیکھ سکتے ہیں۔ صرف سیکھنے کا شوق اور وقت نکالنا ہوگا۔ آزمائش شرط ہے۔۔۔۔!۔
آٹو ڈیسک مایا کی مفت ویڈیو ٹریننگ
Saturday, September 7, 2013 Shoaib Saeed Shobi 0
اگر آپ حقیقی دنیا میں اسکلپچر آرٹ بنانے کے شوقین ہیں مگر اس کی مناسب تعلیم نہ ہونے کی وجہ سے ایسا آرٹ تخلیق کرنے سے محروم ہیں تو کمپیوٹر تھری ڈی گرافکس کی دنیا میں آپ اپنا یہ شوق بخوبی پورا کر سکتے ہیں۔ تھری ڈی ماحول میں بغیر کسی باقاعدہ تعلیم کے آپ اپنے تخیلاتی آرٹ کو حقیقت کا رنگ دے سکتے ہیں۔ یہ نہ صرف بہت آسان ہے بلکہ نہایت دلچسپ اور مزیدار بھی۔
مایا سافٹ ویئر ہالی ووڈ کی اسپیشل اینی میٹڈ موویز میں بکثرت استعمال ہوتا ہے مگر اس کا یہ مطلب نہیں کہ یہ سافٹ ویئر بہت مشکل ہے۔ آپ بھی اسے سیکھ کر اپنی عاجزانہ ضروریات کو پورا کر سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر اپنی تعلیمی ضروریات کے لیے کسی چیز کا ورچوئل ماڈل بنا سکتے ہیں، کسی کارٹون کردار کا تھری ڈی ورژن تخلیق کر سکتے ہیں، اپنی کسی پسندیدہ شخصیت یا خود اپنے آپ کا ورچوئل ماڈل بنا سکتے ہیں یا محض بطور تفریح مختلف تین رخی اشیاء بنا کر دوسروں کو متاثر کر سکتے ہیں۔
کارٹون اسمارٹ ویڈیو ٹریننگ کی دنیا کا ایک بڑا نام ہے۔ خود میں نے ان ویڈیو ٹریننگز کے ذریعے فلیش اینی میشن سے متعلق بہت کچھ سیکھا ہے۔ حال ہی میں جب اس ویب سائٹ کو وزٹ کیا تو معلوم ہوا کہ یہ ویب سائٹ تھری ڈی گرافکس کے مشہور سافٹ ویئر مایا کا تعارفی کورس اب مفت آفر کر رہی ہے۔ اس سنہری موقع سے فائدہ اٹھائیں اور فی الفور یہ ٹریننگ ویڈیو ڈاؤن لوڈ کر کے مایا سافٹ ویئر کو بھی استعمال کرنا سیکھ جائیں۔
مایا کا تعارفی کورس یہاں سے ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔
کارٹون اسمارٹ ویڈیو ٹریننگ کی دنیا کا ایک بڑا نام ہے۔ خود میں نے ان ویڈیو ٹریننگز کے ذریعے فلیش اینی میشن سے متعلق بہت کچھ سیکھا ہے۔ حال ہی میں جب اس ویب سائٹ کو وزٹ کیا تو معلوم ہوا کہ یہ ویب سائٹ تھری ڈی گرافکس کے مشہور سافٹ ویئر مایا کا تعارفی کورس اب مفت آفر کر رہی ہے۔ اس سنہری موقع سے فائدہ اٹھائیں اور فی الفور یہ ٹریننگ ویڈیو ڈاؤن لوڈ کر کے مایا سافٹ ویئر کو بھی استعمال کرنا سیکھ جائیں۔
مایا کا تعارفی کورس یہاں سے ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔
فلیش اینی میشن: واک سائیکل ٹیوٹوریلز (ویڈیو)
Tuesday, May 21, 2013 Shoaib Saeed Shobi 0
ان ویڈیوز میں فلیش 8 میں واک سائیکل یعنی چہل قدمی کی اینی میشن بنانا سکھائی گئی ہے۔ مگر اس میں جو اصول بتائے گئے ہیں وہ فلیش کے کسی بھی ورژن میں قابل عمل ہیں۔
ان ٹیوٹریلز میں شیپ ٹویننگ، موشن ٹویننگ اور نیسٹڈ سمبلز یعنی سمبلز کے اندر سمبلز کے ذریعے ایک مکمل متحرک واک سائیکل بنانا سکھائی گئی ہے۔
یہ ٹیوٹوریل چار حصوں پر مشتمل ہے اور اس کے خالق ڈرموٹ او کونر ہیں۔
حصہ اول
flash animation: walk cycle tutorial 1/4 from dermot o connor on Vimeo.
حصہ دوم
flash animation: walk cycle tutorial 2/4 from dermot o connor on Vimeo.
حصہ سوم
flash animation: walk cycle tutorial 3/4 from dermot o connor on Vimeo.
حصہ چہارم
flash animation: walk cycle tutorial 4/4 from dermot o connor on Vimeo.
ان ٹیوٹریلز میں شیپ ٹویننگ، موشن ٹویننگ اور نیسٹڈ سمبلز یعنی سمبلز کے اندر سمبلز کے ذریعے ایک مکمل متحرک واک سائیکل بنانا سکھائی گئی ہے۔
یہ ٹیوٹوریل چار حصوں پر مشتمل ہے اور اس کے خالق ڈرموٹ او کونر ہیں۔
حصہ اول
flash animation: walk cycle tutorial 1/4 from dermot o connor on Vimeo.
حصہ دوم
flash animation: walk cycle tutorial 2/4 from dermot o connor on Vimeo.
حصہ سوم
flash animation: walk cycle tutorial 3/4 from dermot o connor on Vimeo.
حصہ چہارم
flash animation: walk cycle tutorial 4/4 from dermot o connor on Vimeo.
اردو زبان میں ایچ ٹی ایم ایل کوئز بنائیں
Wednesday, March 20, 2013 Shoaib Saeed Shobi 3
اگر آپ اردو زبان میں ایچ ٹی ایم ایل بیسڈ کوئز بنانا چاہتے ہیں جنھیں آپ
کسی بھی ویب سائٹ میں شامل بھی کر سکتے ہیں تو گرما گرم آلو کھائیں!۔۔۔
۔۔ہنسیے مت!۔۔۔ ۔میں ہرگز مزاق نہیں کر رہا۔ ہاٹ پوٹیٹو (گرم آلو) نامی
سافٹ ویئر کے ذریعے 5 مختلف قسم کے کوئز بنائے جا سکتے ہیں جس میں
multiple-choice, short-answer, jumbled-sentence, crossword,
matching/ordering and gap-fill exercises
شامل ہیں۔
اچھنبے کی بات یہ ہے کہ یہ مفت دستیاب ہے اور اس کا جاوا ورژن بھی موجود ہے یعنی آپ اسے لینکس یا میک میں بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ اور اس بھی زیادہ خوشی کی بات یہ ہے کہ یہ اردو یونیکوڈ کو بھی مکمل سپورٹ کرتا ہے۔
شامل ہیں۔
اچھنبے کی بات یہ ہے کہ یہ مفت دستیاب ہے اور اس کا جاوا ورژن بھی موجود ہے یعنی آپ اسے لینکس یا میک میں بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ اور اس بھی زیادہ خوشی کی بات یہ ہے کہ یہ اردو یونیکوڈ کو بھی مکمل سپورٹ کرتا ہے۔
ہاٹ پوٹیٹو (گرم آلو) کا انٹرفیس جس میں پانچ اقسام کے کوئز بنانے کی سہولت ہے! |
ہاٹ پوٹیٹو (گرم آلو) میں جمیل نوری نستعلیق فونٹ کا استعمال |
اردو زبان میں ایک تجرباتی کوئز کا اسکرین شاٹ |
تو دیر کس بات کی ہے دوستو!۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ابھی کے ابھی اس شاندار سافٹ ویئر کو اُتاریے اور اُردو زبان میں کوئز بنا کر اپنے دوستوں کا امتحان لیجئے۔
گرما گرم آلو یہاں سے اُتاریے۔۔۔۔
کچھ میرے بارے میں
Powered by Blogger.
فیس بک پیج فالو کریں
ٹیوٹوریلز کی فہرست
کثیر المشاہدہ ٹیوٹوریلز
-
اگر آپ فلیش اینی میشنز پسند کرتے ہیں تو کارٹون اسمارٹ ڈاٹ کام کے نام سے ضرور واقف ہونگے۔ اگر نہیں ہیں تو آپ کو واقف ہونا چاہیئے! کار...
-
اگر آپ حقیقی دنیا میں اسکلپچر آرٹ بنانے کے شوقین ہیں مگر اس کی مناسب تعلیم نہ ہونے کی وجہ سے ایسا آرٹ تخلیق کرنے سے محروم ہیں تو کمپیوٹر تھ...
-
یوٹیوب گردی کے دوران میکرومیڈیا فلیش ایم ایکس کے چند زبردست اردو ٹیوٹوریلز کا معلوم ہوا۔ نہایت عمدہ کوالٹی کی ویڈیوز اور صاف آواز میں یہ...
-
ایڈوبی فلیش پر آج کل مجھےکارٹون اینی میشن سیکھنے کا بہت شوق ہے اور میں زیادہ سے زیادہ کارٹون اینیمیشن سیکھنے کی کوشش کرتا رہتا ہوں۔ اسی کوش...
-
اگر آپ اردو زبان میں ایچ ٹی ایم ایل بیسڈ کوئز بنانا چاہتے ہیں جنھیں آپ کسی بھی ویب سائٹ میں شامل بھی کر سکتے ہیں تو گرما گرم آلو کھائیں!۔...
-
و رلڈ وائڈ ویب میں فلیش کی آمد سے ہی یہ’’مفت‘‘ مشورہ دیا جاتا رہا ہے کہ اگر آپ اپنی ویب سائٹ کو سرچ انجن کے نتائج میں عمدہ مقام پر دیکھنا...
-
ایڈوبی فلیش دائیں سے بائیں لکھے جانے والے یونی کوڈ فونٹس کو سپورٹ نہیں کرتا۔ جس کی وجہ سے ہمیں ان پیج سے اُردو ٹیکسٹ فلیش میں امپورٹ کرنا...
-
پچھلے دو عشروں سے فلیش پروفیشنل ویب پر متحرک تصاویر یا اینی میشن بنانے کے لیے ایک اسٹینڈرڈ رہا ہے۔ ایچ ٹی ایل ایل 5 آنے کے بعد اب فلیش پلی...
-
ان ویڈیوز میں فلیش 8 میں واک سائیکل یعنی چہل قدمی کی اینی میشن بنانا سکھائی گئی ہے۔ مگر اس میں جو اصول بتائے گئے ہیں وہ فلیش کے کسی بھی ...