December 2012

فلیش میں کارٹون ڈرائنگ یا ویکٹر السٹریشن بنانا

ویکٹر السٹریشن یا کارٹون ڈرائنگ بناناکسی بھی مبتدی کے لئے آسان کام نہیں ہوتا۔ عام طور پر ویکٹر السٹریشن کے لئے ایڈوبی السٹریٹر، فری ہینڈ اور کورل ڈرا جیسے روایتی ویکٹر السٹریشن سافٹ ویئرز استعمال کیے جاتے ہیں۔ لیکن فلیش کے ڈرائنگ ٹولز اپنی سادگی اور استعمال میں سہل ہونے کی وجہ سے کارٹون السٹریشن کے لئے زیادہ موزوں ہیں ۔ مزید یہ کہ کارٹون اینی میشن کے لئے زیادہ بہتر اور آسان یہی ہے کہ تمام ڈرائنگ فلیش میں ہی جائے تاکہ امپورٹ ایکسپورٹ کے جھنجھٹ سے بچا جا سکے۔ 

انشاء اللہ۔ ۔ ۔ اس ٹیوٹوریل میں آپ سیکھیں گے۔۔

٭۔ ۔ ۔ فلیش میں کارٹون ڈرائنگ یا ویکٹر السٹریشن بنانا

فائنل نمونہ
 ٭۔ ۔ ۔ آپ اس ٹیوٹوریل کو یہاں پر کلک کر کے گوگل ڈوکس میں دیکھ سکتے ہیں۔

٭۔ ۔ ۔ اس ٹیوٹوریل کی پروجیکٹ فائل یہاں سے ڈاؤن لوڈ کریں۔

دنیا گول ہے

انشاء اللہ۔ ۔ ۔ اس ٹیوٹوریل میں آپ سیکھیں گے۔۔

٭۔ ۔ ۔ فلیش میں گول گھومتی دنیا یعنی
ROTATING GLOBE
بنانا

میں جب بھی ماسکنگ کا کام کرتا ہوں تو خود کو جادوگر محسوس کرتا ہوں۔ ماسک کی مدد سے آپ جادوگر کی طرح ناظر کو ’’دھوکا‘‘ دے سکتے ہیں۔جس طرح ایک شعبدہ باز اپنے ہاتھوں کی مدد سے کوئی چیز ’’غائب‘‘ یا ’’ظاہر‘‘ کر سکتے ہیں۔ بالکل اسی طرح ماسک کی مدد سے آپ بھی ناظر کو وہی کچھ دکھاتے ہیں جو آپ اسے دکھانا چاہتے ہیں۔۔

فلیش سافٹ ویئر کے مبتدی مجھ سے جن اینی میشنز کے طریقہ کار یا ٹیوٹوریل کی فرمائش کرتے ہیں۔ ان میں’’گول گھومتی دنیا یا گلوب‘‘ بھی شامل ہے۔ مبتدی سمجھتے ہیں کہ چونکہ ’’دنیا گول ہے‘‘ لہٰذا کرہ ارض کو گھومتا ہوا دکھانا صرف تھری ڈی پروگرام کے ذریعے ہی ممکن ہے۔جب کہ ایسا ہرگز نہیں ہے!۔ ۔ ۔ اگر آپ ماسکنگ کا استعمال جانتے ہیں تو ایسی اینی میشن بہت آسان ہے۔۔۔

فائنل نمونے کی گف اینی میشن

 ٭۔ ۔ ۔ آپ اس ٹیوٹوریل کو یہاں پر کلک کر کے گوگل ڈوکس میں دیکھ سکتے ہیں۔

٭۔ ۔ ۔ اس ٹیوٹوریل کی پروجیکٹ فائل یہاں سے ڈاؤن لوڈ کریں۔

فلیش میں سادہ میوزک آن آف بٹن بنانا

انشاء اللہ۔ ۔ ۔ اس ٹیوٹوریل میں آپ سیکھیں گے۔۔

٭۔ ۔ ۔ سادہ میوزک آن آف بٹن بنانا

٭۔ ۔ ۔ ساؤنڈ فائل امپورٹ کرنا

٭۔ ۔ ۔ ساؤنڈ یا میوزک مووی کلپ تیار کرنا

٭۔ ۔ ۔ آن آف بٹن والی مووی کلپ تیار کرنا

٭۔ ۔ ۔ بٹن مووی کلپ کو ساؤنڈ مووی کلپ میں موجود میوزک کو ایکشن اسکرپٹنگ کے ذریعے چلانے اور بند کرنے کے قابل بنانا

سادہ میوزک آن آف بٹن


 ٭۔ ۔ ۔ آپ اس ٹیوٹوریل کو یہاں پر کلک کر کے گوگل ڈوکس میں دیکھ سکتے ہیں۔

٭۔ ۔ ۔ اس ٹیوٹوریل کی پروجیکٹ فائل یہاں سے ڈاؤن لوڈ کریں۔

ایکشن اسکرپٹ کیا ہے؟

ایکشن اسکرپٹ میکرومیڈیا (جو اب ایڈوبی میں ضم ہوچکی ہے) کی تخلیق ہے۔ اسے 1999 ء میں میکرومیڈیا نے فلیش 4 کے لئے تخلیق کیا تھا۔ ایکشن اسکرپٹ کا اوّلین ورژن1999 ء سے 2004 ء تک جاری رہا۔ آخرکار فلیش 8 منظر عام پر آیا۔ فلیش کے ورژن 8 کے ساتھ ہی ایکشن اسکرپٹ 2 کو متعارف کرایا گیا۔اس وقت یہی ورژن سب سے زیادہ استعمال کیا جارہا ہے۔ 2007ء  ایڈوبی نے فلیش سی ایس 3 کے ساتھ ہی ایکشن اسکرپٹ 3 کو بھی متعارف کرایاہے۔یہ ایکشن اسکرپٹ کی اب تک کی سب سے پیچیدہ مگر انتہائی طاقتور پروگرامنگ لینگویج ہے۔

  ٭۔ ۔ ۔ آپ اس مضمون کو یہاں پر کلک کر کے گوگل ڈوکس میں دیکھ سکتے ہیں۔

یہ دھواں سا کہاں سے اٹھتا ہے؟

فائنل نمونہ
انشاء اللہ۔ ۔ ۔ اس چھوٹے سےٹیوٹوریل میں آپ سیکھیں گے۔۔
٭۔ ۔ ۔فلیش میں دھواں یا بھاپ کی ایفیکٹ بنانا

فلیش 8 اور سی ایس 3 میں فلٹرز کی مدد سے نہایت حقیقی ’’دھواں ‘‘ یا ’’بھاپ‘‘ کی ایفیکٹ بنائی جا سکتی ہے۔ فلیش فلٹرز کے ذریے نہ صرف دھواں ’’بنایا‘‘ جا سکتا ہے بلکہ اسے متحرک بھی کیا جاسکتا ہے۔ چونکہ اس ٹیوٹوریل میں ہم ایک اصلی کپ کی تصویر استعمال کر رہے ہیں۔ لہٰذا’’بھاپ یا دھواں‘‘ کی اینی میشن بھی کچھ ایسی ہو کہ اصل پر نقل کا گماں نہ ہو سکے۔ 

 ٭۔ ۔ ۔ آپ اس ٹیوٹوریل کو یہاں پر کلک کر کے گوگل ڈوکس میں دیکھ سکتے ہیں۔

٭۔ ۔ ۔ اس ٹیوٹوریل کی پروجیکٹ فائل یہاں سے ڈاؤن لوڈ کریں۔

فلیش میں بُک مارک بٹن بنانا

انشاء اللہ۔ ۔ ۔ اس چھوٹے سےٹیوٹوریل میں آپ سیکھیں گے۔۔

٭۔ ۔ ۔ فلیش میں جاوا اسکرپٹ اور فلیش کی مدد سے بُک مارک بٹن بنانا

 خیال رہے کہ یہ بُک مارک صرف انٹرنیٹ ایکسپلورر نامی ویب براؤزر میں ہی کام کرے گا ۔ باقی ویب براؤزرز اس بُک مارک کو نظر انداز کر دینگے! باقی براؤزرز کے لئے آپ کو ایچ ٹی ایم ایل اور جاوا اسکرپٹ بیسڈ بُک مارک بنانا پڑے گا۔ جس کا کوڈ انٹرنیٹ پر بے شمار جگہ دستیاب ہے۔

 بُک مارک پر کلک کرنے سے یہ ڈائلاگ باکس اوپن ہوگا

 ٭۔ ۔ ۔ آپ اس ٹیوٹوریل کو یہاں پر کلک کر کے گوگل ڈوکس میں دیکھ سکتے ہیں۔

٭۔ ۔ ۔ اس ٹیوٹوریل کی پروجیکٹ فائل یہاں سے ڈاؤن لوڈ کریں۔

کلک 2000 سے فلیش تک کا سفر

فائنل نمونہ
کلک ۲۰۰۰ عربی، فارسی اور اردو کیلی گرافی کا ایک مفید اور کارآمد سافٹ ویئر ہے۔ اس کی مدد سے خوبصورت خطاطی کی جا سکتی ہے۔ بعد ازاں اس خطاطی کو برآمد کر کے مشہور و معروف گرا فکس سافٹ ویئر ز میں درآمد کر کے اس خطاطی کو مزید خوبصورت بنایا جا سکتا ہے۔ایڈوبی فلیش بھی کلک 2000 سے متن درآمد کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس ٹیوٹوریل میں ہم کلک سے متن برآمد کر کے فلیش میں درآمد کرنا سیکھیں گے۔۔۔

 ٭۔ ۔ ۔ آپ اس ٹیوٹوریل کو یہاں پر کلک کر کے گوگل ڈوکس میں دیکھ سکتے ہیں۔

فلیش میں پری لوڈربنانا

پری لوڈ ہونے کے دوران اور بعد کے مناظر
اس ٹیوٹوریل میں آپ فلیش میں پری لوڈر بنانا سیکھیں گے۔ انشاءاللہ!۔۔۔۔پری لوڈر بنیادی طور پریوزر کا مددگار ایڈ ہوتا ہے۔ ان کا مقصد فلیش مووی یا ویب سائٹ کو وزٹ کرنے والوں کو آسانی فراہم کرناہوتا ہے۔جب تک اصل مواد وزیٹر کے پاس لوڈ نہیں ہو جاتا ، پری لوڈر یوزر کو ایک محتاط اندازہ دیتا رہتا ہے کہ فلاں فلیش مووی کتنی دیر میں لوڈہو جائے گی!۔ ۔ ۔ یہ ایسا ہی ہے جو کسی بھی سافٹ ویئر کی انسٹالیشن کے دوران نظر آتا ہے!۔ ۔ ۔ یہ اس لئے بھی ضروری ہے کیونکہ ہر کسی کو تیز رفتارانٹرنیٹ سروس میسر نہیں ہوتی!۔ ۔ ۔ اور بہت سے لوگ موڈیم کا استعمال کر رہے ہوتے ہیں ۔ پری لوڈر سے ہم وزیٹرکو ایک محتاط اندازہ دے سکتے ہیں تاکہ وہ فرسٹریشن کا شکارہو کر کہیں ہماری ’’محنت‘‘ سے بنائی گئی فلیش مووی کو لوڈ ہونے سے پہلے ہی بند نہ کردے!۔ ۔ ۔ (مسکراتے ہوئے)۔ ۔ ۔ آئیے پری لوڈر بنانا سیکھتے ہیں۔۔۔

 ٭۔ ۔ ۔ آپ اس ٹیوٹوریل کو یہاں پر کلک کر کے گوگل ڈوکس میں دیکھ سکتے ہیں۔

٭۔ ۔ ۔ اس ٹیوٹوریل کی پروجیکٹ فائل یہاں سے ڈاؤن لوڈ کریں۔


ایک گزارش!۔ ۔ ۔ اگر ان ٹیوٹوریلز سے آپ کو فلیش سیکھنے میں مدد مل رہی ہے تو براہِ کرم مجھے بس اپنی دعاؤں میں ضرور یاد رکھیے ! ۔ ۔ ۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کے علم میں اضافہ فرمائے اور اپنے علم کو دوسروں کو بانٹنے کی توفیق عطا فرمائے!۔ ۔ ۔ آمین!۔۔۔

فلیش میں لہراتا ہوا جھنڈا بنانا

فلیش میں لہراتا ہوا جھنڈا بنانا فلیش یوزرز کی سب سے بڑی تمنا ہے۔ ہرچند کہ اس مقصد کے لئے فوٹوشاپ میں ویو فلٹر استعمال کر کے جھنڈے کی مختلف حالتوں میں چند ساکن تصاویر بنائی جا سکتی ہیں۔ جنھیں بعد ازاں فلیش میں درآمد کر کے فریم بائی فریم اینی میشن تیار کی جا سکتی ہے مگر اس میں مسئلہ یہ آڑے آتا ہے کہ اگر آپ بعد ازاں تبدیلیاں کرنا چاہیں تو آپ کو پورا عمل دوبارہ سے دہرنا پڑے گا اس کے علاوہ فلیش مووی کو میگنی فائی کر کے دیکھنے سے جھنڈے کی کوالٹی خراب نظر آئے گی۔ فائل سائز بھی ایک الگ مسئلہ ہوگا۔ تاہم فلیش میں ماسکنگ ایک ایسا طریقہ ہے جس کی مدد سے ہم لہراتے ہوئے جھنڈے کا فریب یا ایلوژن  با آسانی بنا سکتے ہیں۔ اس ٹیوٹوریل میں ہم ایسا ہی کرنے جا رہے ہیں۔

 
فائنل نمونے کی گف اینی میشن
فائنل نمونہ جو اس ٹیوٹوریل میں ہم بنائیں گے


 ٭۔ ۔ ۔ آپ اس ٹیوٹوریل کو یہاں پر کلک کر کے گوگل ڈوکس میں دیکھ سکتے ہیں۔

٭۔ ۔ ۔ اس ٹیوٹوریل کی پروجیکٹ فائل یہاں سے ڈاؤن لوڈ کریں۔

فلیش میں متحرک فوکس ایفیکٹ بنانا

فائنل نمونے کا اسکرین شاٹ
فلیش سی ایس 3اور اس سے جدید ورژنز میں ایک زبردست اضافہ فلیش کی فوٹو شاپ (پی ایس ڈی) اور السٹریٹر (اے آئی) فائل امپورٹ کرنے کی صلاحیت ہے۔ فلیش کے جدید ورژنز فوٹوشاپ اور السٹریٹر فائلز کو امپورٹ کرنے کی حیرت انگیز صلاحیت رکھتے ہیں۔ اس ٹیوٹوریل میں ہم فوٹوشاپ میں ایک امیج کی تدوین کرنے کے بعد اسے پی ایس ڈی میں محفوظ کر کے فلیش میں پی ایس ڈی امپورٹرکے ذریعےدرآمد کرینگے۔ آخر میں ہم ایک سادہ سی ایکشن اسکرپٹ لکھیں گے ، جس کے ذریعے ہوگا یہ کہ فلیش پلیئر میں ماؤس کرسر غائب ہو جائے گا اور ہم ایک خفیہ مووی کلپ کو اسٹیج کے گرد گھما پھرا سکیں گے۔ اس عمل میں اصل جادوبذات خود ماسک ہے، جس کے ذریعے ہم دُھندلی تصویر میں سے واضح تصویر کو ماؤس کی حرکت کے ساتھ ساتھ دیکھ سکیں گے۔

٭۔ ۔ ۔ آپ اس ٹیوٹوریل کو یہاں پر کلک کر کے گوگل ڈوکس میں دیکھ سکتے ہیں۔

٭۔ ۔ ۔ اس ٹیوٹوریل کی پروجیکٹ فائل یہاں سے ڈاؤن لوڈ کریں۔

فلیش میں ٹرانسپیرنٹ (شفاف) تصویر امپورٹ کرنا


لیجئے ایک نیا اور تازہ ٹیوٹوریل حاضر ہے۔مجھے یقین ہے کہ آپ اسے مکمل اور انشاءاللہ بہت مفید پائیں گے!۔۔۔ ۔۔اس ٹیوٹوریل میں آپ فلیش میں ٹرانسپیرنسی یا شفافیت کے ساتھ تصویر درآمد کرنا سیکھیں گے۔

ٹرانسپیرنسی سے مُراد یہ ہے کہ آپ اس طریقے کے مطابق جو تصویر فلیش میں امپورٹ کرینگے اس کا پسِ منظر دکھائی نہیں دیگا۔ اس طرح آپ درآمد شدہ تصویر کو فلیش میں اپنی مرضی کے بیک گراؤنڈ میں رکھ سکیں گے۔ اسکرین شاٹس کی مدد سے انشاءاللہ آپ کو بھرپور سمجھ آ جائی گی!۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔آپ کی آراء کا انتظار رہے گا۔۔


اس ٹیوٹوریل کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے یہاں پر کلک کریں۔

دلچسپ وائرس وار دیکھیے (اینی میٹر بمقابلہ اینی میشن)


وائرس آپ کے کمپیوٹر کو کیسے تہس نہس کرتا ہے ۔۔۔۔ ملاحظہ فرمائیں۔۔۔

سلور لائٹ اور فلیش کا تقابل

سلورلائٹ کا اسکوپ
سلورلائٹ مائیکروسوفٹ کی جانب پیش کیا گیا سے فلیش کے مقابلے میں ویب پر آڈیو/ویڈیو میڈیا پیش کرنے کا پلیٹ فارم ہے۔

ویب پر فلیش اور سلور لائٹ کے تقابل کے لیے پوسٹ کیے گئے آرٹیکلز اور بلاگ پوسٹس سے وہی پرانا پیٹرن سامنے آتا ہے جس میں ہر ایک اپنے پسندیدہ ڈیویلپمنٹ پلیٹ فارم کی جارحانہ انداز میں حمایت کر رہا ہوتا ہے اور اس طرح کوئی نیوٹرل رائے سامنے آنا مشکل ہوجاتا ہے۔ فلیش اور سلورلائٹ میں ایک واضح فرق یہ تو ضرور ہے کہ فلیش گزشتہ کئی سالوں سے ویب پر اپنی جگہ اسٹیبلش کر چکا ہے۔ بلکہ مائیکروسوفٹ فلیش کو انٹرنیٹ ایکسپلورر کے ساتھ پیکج کرتی رہی ہے۔ اس اعتبار سے فلیش ایک میچیور پلیٹ فارم ہے جبکہ سلورلائٹ کو اپنی جگہ بنانے کے لیے خاصی جدوجہد کرنا ہوگی۔ دوسرے فلیش کی سپورٹ کئی آپریٹنگ سسٹمز بشمول لینکس پر موجود ہے جبکہ سلور لائٹ فی الوقت ونڈوز اور میک کے نئے ورژنز کے لیے پیش کیا گیا ہے۔ لیکن یہ فرق کسی بھی وقت ختم ہو سکتا ہے۔


مجھے سلور لائٹ میں ایک پوٹینشل نظر آیا ہے جو کہ فلیش کی سب سے بڑی خامی ہے، اور وہ ہے یونیکوڈ‌ کی سپورٹ۔ بدقسمتی سے میرے پاس اس وقت کوئی ایسا ٹول نہیں ہے جس سے میں‌ اس تھیسس کا ثبوت مہیا کر سکوں۔ لیکن اگر سلورلائٹ میں واقعی یونیکوڈ اور اوپن ٹائپ کی سپورٹ موجود ہے تو میرے حساب سے یہ اردو کے لیے ایک بریک تھرو ہوگا اور آنے والے کچھ ہی عرصے میں ویب پر اردو کی انٹریکٹو اپلیکیشنز ممکن ہو جائیں گی۔

سلور لائٹ‌ کو لینکس پر مونو کے تحت کم و بیش چلایا جاسکتا ہے لیکن مائیکرو سافٹ اس کو لینکس کے لیے جاری نہ کرکے اچھا نہیں کررہی۔ مقابلے کی اس فضا میں اب اڈوبی کو ہوش آرہا ہے اور یہ نہ صرف فلیش پلئیر لینکس کے لیے بروقت مہیا کررہے ہیں‌ بلکہ ڈویلپمنٹ‌ ٹولز بھی بخشے جارہے ہیں۔

ایکسپریشن بلینڈ  کے ذریعے سلور لائٹ میں ایک سادہ سی اینی میشن بنانے کا ٹیوٹوریل یہاں ملاحظہ فرمائیں۔۔۔

اس کے علاوہ اس ربط پر سلور لائٹ کے کئی مفید ٹیوٹوریلز بھی موجود ہیں۔۔۔

فلیش ویب ڈیزائننگ (حصہ پنجم اور آخری حصہ)

فلیش ویب ڈیزائننگ کورس کےحصہ پنجم اور آخری حصّےمیں خوش آمدید

 انشاءاللہ !....کورس کےآخری حصے میں آپ سیکھیں گے۔۔۔

٭۔ ۔ ۔ تعارف سیکشن  مکمل کرنا

٭۔ ۔ ۔ اباؤٹ سیکشن مکمل کرنا

٭۔ ۔ ۔ روابط سیکشن مکمل کرنا

٭۔ ۔ ۔ غائب بٹن یعنی ان ویزیبل بٹن تیار کرنا

٭۔ ۔ ۔ رابطہ سیکشن مکمل کرنا

٭۔ ۔ ۔ بیک گراؤنڈ تیار کرنا


آپ اس ٹیوٹوریل کو نیچے دیے گئے ربط پر کلک کر کے گوگل ڈوکس میں دیکھ سکتے ہیں۔

یہاں کلک کریں۔۔۔۔


آپ کی سہولت کے لئے اس ٹیوٹوریل کی پروجیکٹ فائل کو اس ٹیوٹوریل کےساتھ منسلک کیا جا رہا ہے۔ اسے آپ ڈاؤن لوڈ کر کے اپنی فائل سے اس کا موازنہ کر سکتے ہیں۔خیال رہے کہ یہ فائل صرف فلیش ایم ایکس اور اس سے جدید ورژنز میں ہی کھولی جا سکتی ہے۔ ان سے پرانے ورژنز میں یہ فائل نہیں کھل سکے گی۔

پروجیکٹ فائل یہاں سے ڈاؤن لوڈ کریں۔۔۔۔

فلیش ویب ڈیزائننگ (حصّہ چہارم)

فلیش ویب ڈیزائننگ کورس کےحصہ چہارم میں خوش آمدید

 انشاءاللہ !....کورس کےچوتھے حصے میں آپ سیکھیں گے۔۔۔

٭۔ ۔ ۔ فوٹو گیلری سیکشن کے لئے فوٹو سلائیڈ شو بنانا

٭۔ ۔ ۔ فوٹو سلائیڈ شو میں استعمال کے لئے تصویریں تیار کرنا

٭۔ ۔ ۔ فوٹو مووی کلپ میں بٹن کا اضافہ کرنا

٭۔ ۔ ۔ نئی کونٹیکٹ لیئر تیار کرنا

٭۔ ۔ ۔ فوٹو مووی کلپ میں ڈسکرپشن کا اضافہ کرنا

٭۔ ۔ ۔ ڈائنامک ٹیکسٹ فیلڈتیار کرنا

٭۔ ۔ ۔ اسکرول بار کمپونینٹ استعمال کرنا

٭۔ ۔ ۔ ٹیکسٹ فیلڈاور اسکرول بار کمپونینٹ کی پروپرٹیز تبدیل کرنا

آپ اس ٹیوٹوریل کو نیچے دیے گئے ربط پر کلک کر کے گوگل ڈوکس میں دیکھ سکتے ہیں۔

فلیش ویب ڈیزائننگ (حصّہ سوم)

فلیش ویب ڈیزائننگ کورس کے حصہ سوم میں خوش آمدید

انشاءاللہ !....کورس کے تیسرے حصے میں آپ سیکھیں گے۔۔۔

٭۔ ۔ ۔ نیوی گیشن مینو کے لئے ٹیکسٹ بٹن تیار کرنا 

٭۔ ۔ ۔ بٹن سمبل کی مختلف حالتوںکو سمجھنا اور بٹن سمبل تیار کرنا

٭۔ ۔ ۔ بٹن سمبل میں ایکشن اسکرپٹنگ کرنا 

٭۔ ۔ ۔ ’’ایکٹو‘‘ سیکشن کی نشاندہی کے لئے گرافک مارکر تیار کرنا



آپ اس ٹیوٹوریل کو نیچے دیے گئے ربط پر کلک کر کے گوگل ڈوکس میں دیکھ سکتے ہیں۔


فلیش ویب ڈیزائننگ (حصّہ دوم)

فلیش ویب ڈیزائننگ کورس کے حصہ دوم میں خوش آمدید

انشاءاللہ !....کورس کے دوسرے حصے میں آپ سیکھیں گے۔۔۔

٭....فلیش ویب سائٹ کی ہیڈنگ تیار کرنا

٭....فلیش میں فائل امپورٹ کرنا، فالتو لیئرز کو لاک کرنا، مووی کلپ تیار کرنا

٭.... موشن ٹوین بنانا، عام لیئر کو ماسک لیئر میں تبدیل کرنا،الائن پینل کا استعمال

٭....ویب سائٹ کا نیوی گیشن مینو تیار کرنا

٭....ٹیکسٹ ٹول کی مدد سے ٹیکسٹ ٹائپ کرنا



آپ اس ٹیوٹوریل کو نیچے دیے گئے ربط پر کلک کر کے گوگل ڈوکس میں دیکھ سکتے ہیں۔



فلیش ویب ڈیزائننگ (حصّہ اوّل)

فلیش ویب ڈیزائننگ کورس کے حصہ اول میں خوش آمدید

انشاءاللہ !....کورس کے پہلے حصے میں آپ سیکھیں گے۔۔۔

٭....فلیش ویب سائٹ کی بنیادی تھیم کا فیصلہ کرنا 

٭....ویب سائٹ پروجیکٹ کا پلان مرتب کرنا

٭.... فلیش ڈاکیومنٹ کی خصوصیات طے کرنا

٭....فلیش میں فریم لیبل، فریم، لیئر، کی فریم اور فریم کومنٹ بنانا
.٭....ایکشن پینل میں ایکشن اسکرپٹنگ کرنا 



آپ اس ٹیوٹوریل کو نیچے دیے گئے ربط پر کلک کر کے گوگل ڈوکس میں دیکھ سکتے ہیں۔

فلیش میں ساکن اور متحرک ماسکنگ (متحرک ٹیوٹوریل)


فلیش میں ماسکنگ کے مسئلے پر کئی ٹیوٹوریلز میں وضاحت کی جا چکی ہے۔ مگر کسی متحرک ٹیوٹوریل میں اس کا پراسس ابھی تک پوسٹ نہیں کیا گیا۔ چنانچہ اس کمی کو پورا کرنے کے لئے یہ ویڈیو ٹیوٹوریل پوسٹ کیا جا رہا ہے۔ تاکہ فلیش کے مبتدی فلیش میں ماسکنگ کے طریقہ کار کو اچھی طرح ذہن نشین کر لیں۔ 

خیال رہے کہ آسان زبان میں فلیش میں ماسکنگ ایسا طریقہ ہے جس کی مدد سے ہم نیچے والی لیئر میں سے صرف مخصوص حصے کو ظاہر یا غائب کر سکتے ہیں۔ اسکرین شاٹس کی مدد سے انشاءاللہ آپ کو بھرپور سمجھ آ جائی گی!۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔
آپ کی آراء کا انتظار رہے گا۔


فلیش میں اُردو لکھنے کا واحد مفت سافٹ ویئر

 ایڈوبی فلیش دائیں سے بائیں لکھے جانے والے یونی کوڈ فونٹس کو سپورٹ نہیں کرتا۔ جس کی وجہ سے ہمیں ان پیج سے اُردو ٹیکسٹ فلیش میں امپورٹ کرنا پڑتا ہے۔ ان پیج کا ٹیکسٹ فلیش میں بطور شکل  درآمد ہوتا ہے۔ جس کی وجہ سے فلیش کی فائل کا سائز کافی بڑھ جاتا ہے۔ کچھ اُردو سافٹ وئیرز موجود ہیں جن کا ٹیکسٹ فلیش میں بطور ٹیکسٹ امپورٹ ہوتے ہیں مگر وہ مفت دستیاب نہیں ہیں۔ 



اُردو نگار

مگر ایک سافٹ ویئر ایسا بھی ہے جو ناصرف یہ کہ فلیش میں اُردو ٹیکسٹ بطور ٹیکسٹ ہی امپورٹ کرنے کی سہولت دیتا ہے۔ بلکہ یہ مفت بھی دستیاب ہے۔ اس سافٹ وئیر کا نام ہے اُردو نگار!

جی ہاں!۔۔۔ ۔۔میں جانتا ہوں کہ یہ سافٹ ویئر نیا نہیں ہے۔ مگر یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ بہت کم لوگ اس کا استعمال فلیش میں کرنے سے واقف ہیں۔

سافٹ وئیر کا حصول

اس سافٹ ویئر کے خالق ’’نسیم امجد‘‘ صاحب ہیں۔ جن کے بارے میں آپ ان کی ذاتی ویب سائٹ پر مزید جان سکتے ہیں۔ ان کی ویب سائٹ سے اُردو نگار ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔ اگر کسی وجہ سے وہاں سے ڈاؤن لوڈنگ ممکن نہ ہو سکے تو یہاں سے بھی اردو نگار ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے

فلیش میں اُردو نگار کی مدد سے ٹیکسٹ اینٹر کرنا 

اس کا طریقہ استعمال تو آپ اس سافٹ وئیرکی ہیلپ سے ہی سیکھ لیں گے۔ میرے اس دھاگے کا مقصد تو فلیش میں اس کا استعمال ہے لہٰذا اس کا طریقہ ملاحظہ فرمائیں



 اُردو نگار میں ٹیکسٹ ٹائپ کریں۔(افسوس یہ سافٹ وئیر ء والے الفاظ درست ٹائپ نہیں کر پاتا۔ یا اگر کر سکتا ہے تو مجھے اس کا علم نہیں۔ براہِ مہربانی آپ میں سے کوئی حمزا (ء) کا استعمال اُردو نگار میں جانتا ہے تو ضرور بتائے!)


اب ٹیکسٹ کلپ بورڈ میں کاپی کر لیں۔ 
Ctrl+C

 اب فلیش پروگرام کھولیں اور ٹیکسٹ ٹول منتخب کریں۔

 اسٹیج یا ڈاکیومنٹ میں کہیں بھی ٹیکسٹ ٹول کی مدد سے ایک بار کلک کریں اور پیسٹ کر دیں۔
Ctrl+V

 لیجئے اُردو ٹیکسٹ کامیابی کے ساتھ فلیش میں امپورٹ ہو گیا ہے اور ہاں یہ واقعی ٹیکسٹ ہی ہے اور ان پیج کی طرح آپ کی فلیش مووی کو بھاری بھی نہیں کرے گا!




اُمید ہے آپ کو اس سافٹ وئیر کا تعارف ایک نئے پہلو کے ساتھ پسند آیا ہوگا
٭۔ ۔ ۔ ٭

فلیش ویب ڈیزائننگ (تعارف)


آج سے ہم فلیش کے نئے کورس کا آغاز کر رہے ہیں۔ میرے ذہن میں ایک انتہائی زبردست آئیڈیا آیا!.... میں نے سوچا کہ فلیش کے ٹیوٹوریل پر ٹیوٹوریل لکھنے کے بجائے ایک جامع فلیش کو رس کا آغاز کیا جائے۔ جس میں فلیش کے تمام اہم اُصولوں اور اوپر بیان کردہ تمام اُمور کا احاطہ کیا جائے ۔


میرے خیال سے تو فلیش سافٹ ویئر ہی ایسا ہے کہ اس کی تمام جہتوں کو ایک کورس میں سمونا ناممکن نہیں تو مشکل ضرور ہے!....لہٰذا میں نے سوچا کہ کیوں نا ایک ”فلیش پروجیکٹ “ کا آغاز کیا جائے، جس میں کوشش کی جائے کہ زیادہ سے زیادہ فلیش کے تمام بنیادی اور اہم اُصولوں اور جہتوں کو شامل کیا جائے۔ اس سلسلے میں ”فلیش ویب ڈیزائننگ“ سے اچھا پروجیکٹ اور کوئی نہیں ہو سکتا تھا۔ کیوں کہ انٹرنیٹ استعمال کرنے والے تقریباََ ہر شخص کی خواہش ہوتی ہے کہ اس کی اپنی ایک ذاتی ویب سائٹ ہو جسے دوسرے لوگ دیکھ کر سراہیں اور تعریفوں کے پُل باندھیں۔

تو جناب یہ تھا اس کورس کا پس منظر اور شروع کرنے کی وجوہات !....اس کورس کے دوران انشاءاللہ میری پوری کوشش رہے گی کہ میں فلیش کے زیادہ سے زیادہ فنگشنز اور جہتوں کو اِس کورس میں شامل کروں۔ انشاءاللہ اس کورس سے نا صرف آپ فلیش کے بنیادی استعمال سے اچھی طرح آگاہ ہو جائیں گے بلکہ کورس کے درمیان بعض مرتبہ فلیش کے ایڈوانس 
فنگشنز جیسے ایکشن اسکرپٹ سے بھی آپ کو متعارف کرایا جائے گا. انشاءاللہ

  آپ اس ٹیوٹوریل کو نیچے دیے گئے ربط پر کلک کر کے گوگل ڈوکس میں دیکھ سکتے ہیں۔

<<< پچھلا صفحہ اگلا صفحہ >>>

کچھ میرے بارے میں

Powered by Blogger.